منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام مورخہ یکم جولائی 2012ء کو بیداری شعور یوتھ کنونشن پریس کلب راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں پانچ سو سے زائد یوتھ کے کارکنان، عہدیداران اور نوجوا نوں نے شرکت کی۔ کنونشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
کنونشن میں خصوصی شرکت مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بابر علی چوہدری اور سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ رفیق صدیقی نے کی۔ کنونشن میں سوسائٹی کے مختلف طبقہ ہائے زندگی کے نوجوانوں اور وکلا یوتھ کے علاوہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے بھی شرکت کی اور لائیو کوریج کے علاوہ بڑے پیمانے میں اخبارات میں تصویروں کے ہمراہ نیوز نشر کی۔ اس کنونشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بیداری شعور کے حوالے سے ویڈیو کلپس بھی دکھائے گے جسے ہر خاص وعام نے بہت پسند کیا اور مشن کا پیغام یوتھ کے پلیٹ فارم سے مؤثر انداز میں پہنچا۔
مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ محمد رفیق صدیقی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان تقدیر یزداں ہے، یہی معاشرے کا کل ہیں اور یقینا جس آج کا کل نہیں ہوتا وہ آج شام کے اندھیروں میں ڈوب کر فنا ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی وراثت کی قدر کرتے ہوئے موجودہ ظلمتوں میں بھی انقلاب کی شمع جلانی ہوگی جو کہ یوتھ کے پلیٹ فارم سے تیار ہے۔
کنونشن میں صدارتی کلمات میں مرکزی صدر یوتھ لیگ بابر علی چوہدری نے یوتھ تنظیمات کو مبارکباد دی اور تنظیمی استحکام پر زور دیا۔ پریس کلب کے باہر نظام بدلو واک بھی کی گئی جسے بڑی پذیرائی ملی جس میں مین روڈ تک نوجوان ہی نوجوان دکھائی دے رہے تھے۔ واک میں یوتھ کا نعرہ تبدیلی اور نظام بدلا جائے گا سرعام بدلا جا ئے گا بھی لگائے گے، یوتھ لیگ کے جوانوں کے فلک شگاف نعرے اس بات کی گواہی دے رہے تھے کہ اب جاگ اٹھے ہیں دیوانے دنیا کو جگا کے دم لیں گے۔
آخر میں منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع راولپنڈی کے صدر راجہ سعید نے مرکزی قائدین و شرکاء کنونشن کا شکریہ ادا کیا۔ یوتھ کی تمام یو سی اور پی پی حلقہ جات کو شیلڈز، اسناد اور ایوارڈز مرکزی قائدین نے دیئے۔
تبصرہ