تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے رہنما بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کارواں کامونکی پہنچ گیا۔ جہاں چوہدری اعجاز احمد سندھو چیف آرگنائزر TMQ، ایم سلیم قادری صدر تحریک منہاج القرآن، احمد منیب صدر ایم ایس ایم، شمشاد انور بصرہ صدر یوتھ لیگ، سینکڑوں کارکنوں اور عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس پیدل قافلے میں بابا غلام حیدر بٹ کے پوتوں طلحہ بٹ، محمد منان بٹ، بابا محمد انور اور دیگر کارکنان بھی شامل ہیں۔ کامونکی پہنچنے پر غلام حیدر بٹ نے استقبال کے لیے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 23 دسمبر 2012ء کو پیدل قافلے کے ساتھ مینار پاکستان پہنچ کر شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہیں گے۔
تبصرہ