آستانہ عالیہ اوچ شریف سے حضرت پیر سید نفیس الحسن شاہ 3 دسمبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے۔ آپ کی یہ آمد منہاج القرآن علماء کونسل کی خصوصی دعوت پر تھی۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں آپ کو پروقار انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔ پیٹرن آفس میں صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساتھ پیر سید نفیس الحسن شاہ کی ملاقات ہوئی۔ امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماء صاحبزادہ محمد حسین آزاد اور تحریک علمائے پاکستان کے سید علی غضنفر کراروی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں پاکستان کی موجودہ صورتحال میں علماء و مشائخ کےکردار پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر پیر نفیس الحسن شاہ نے کہا کہ وہ شیخ الاسلام کی عالمی سطح پر خدمات کو قدر کی نگاہ دیکھتے ہیں۔ انہوں نے اسلام کے خلاف ہر پراپیگنڈے کا بہت احسن انداز میں جواب دیا ہے۔ اب وہ وطن واپس تشریف لا رہے ہیں، جو ہمارے لیے نہایت خوشی کا موقع ہے۔ ہم انہیں پروقار انداز میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
اس ملاقات کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
تبصرہ