تحریک منہاج القرآن پنجاب کے کوآرڈینیٹرز کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن پنجاب کے زیراہتمام پنجاب کوآرڈینیٹرز کا خصوصی اجلاس 29 نومبر 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ یہ اجلاس شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عوامی استقبال کی مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقد تھا۔ اجلاس کی صدارت منہاج القرآن فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور ناظم منہاج القرآن پنجاب علامہ احمد نواز انجم نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

اس میٹنگ میں صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع کے کوآرڈینیٹرز شریک ہوئے۔ اجلاس کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ جس کے بعد احمد نواز انجم نے اس اجلاس کی غرض و غایت اور رپورٹ پیش کی۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن پنجاب کے زیراہتمام کوآرڈینیٹرز کی میٹنگ بہت اہم ہے۔ کیونکہ عوامی استقبال میں پنجاب کا بہت اہم کردار ہوگا۔ صوبہ پنجاب میں تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات بہت منعظم انداز میں کام کررہی ہیں۔ اس لیے بڑا صوبہ ہونے کے ناطے پنجاب سے لاکھوں لوگ مینار پاکستان کا رخ کریں گے۔ پنجاب کے کوآرڈینٹرز دن رات محنت کر کے اپنا اپنا ٹارگٹ پورا کریں۔

اس اجلاس کی کارروائی کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ