منہاج القرآن یوتھ لیگ کا جیوے پاکستان مشعل بردار جلوس

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام 18 دسمبر 2012ء کو مشعل بردار جلوس اہتمام کیا گیا۔ جس کی قیادت منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی قائدین نے کی۔ ایوان اقبال سے پریس کلب تک جلوس کا آغاز نماز مغرب کے بعد ہوا۔ زندہ دلان لاہور کی بہت بڑی تعداد جلوس میں شامل تھی۔ جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں ڈیجیٹل مشعلیں اٹھا رکھیں تھیں۔ اس کے علاوہ شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی وطن واپسی کے حوالے سے بینرز اور پوسٹرز بھی اٹھارکھے تھے۔ رات کے اندھیرے میں مشعل بردار جلوس نے لاہور کی سٹرکوں پر رنگ و نور کا حیرت انگیز ساماں باندھ دیا۔ جلوس میں شرکت کرنے والے نوجوان ’’سیاست نہیں، ریاست بچاؤ‘‘  کے نعرے بھی بلند کر رہے تھے۔

 

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے قائدین نے لاہور پریس کلب کے سامنے جلوس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان پاکستان کو اعتدال پسند اور ترقی یافتہ اسلامی ملک دیکھنا چاہتے ہیں، جس کے لیے انہوں نے تبدیلی کے نام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت کا انتخاب کیا ہے۔ اس لیے آج ہر طبقہ اور بالخصوص نوجوانوں کو اپنے قومی و ملی جذبے کے تحت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کاساتھ دینا ہوگا۔

اس جلوس کو الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے بھرپور کوریج دی۔ لاہور پریس کلب کے باہر شب ساڑھے سات بجے جلوس کا اختتام ہوا۔

تبصرہ