عوامی استقبال جلسہ، الہ آباد قصور سے 23 بسوں کے قافلہ کی شرکت

مینار پاکستان میں 23 دسمبر کو ہونے والے سیاست نہیں ریاست بچاو عوامی استقبال جلسے میں منہاج القرآن آلہ آباد سے 23 بسوں کے قافلے نے بھرپور شرکت کی۔ قافلے کی قیادت منہاج القرآن الہ آباد کے ناظم شیخ ظفر اقبال جنید اور منہاج القرآن الہ آباد کے صدر ڈاکٹر ناصر شکیل نے کی۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ الہ آباد کے صدر رانا سہیل، ناظم نشر و اشاعت محمد نواز شریف، ناظم مالیات چوہدری محمد عاطف، صدیق، منہاج القرآن یوتھ لیگ رسول پور کے نائب صدر کرامت علی بھی قافلہ کے منتظمین میں شامل تھے۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن الہ آباد کے رہنماء مقدر حسین کھوکھر، محمد عباس، رانا سلیم، تنویر احمد، شیخ وارث، منہاج القرآن رسول کے رہنماء شیخ شوکت علی، عزیز بھٹی، شیخ عبدالشکور، شیخ محمد طفیل، منہاج القرآن یونین کونسل ڈھٹے کے عبدالحفیظ اور ان کے دیگر ساتھیوں نے بھی قافلے کے انتظامی امور کی انجام دہی میں اہم کردار ادا کیا۔

الہ آباد سے 15 بسیں جبکہ نواحی علاقے منڈی احمد آباد سے 8 بسیں بھی قافلے میں شامل ہوئیں۔ منہاج القرآن الہ آباد کے سینکڑوں افراد پر مشتمل یہ قافلہ صبح 8 بجے ٹھینگ موڑ الہ آباد چوک سے لاہور کے لیے روانہ ہوا۔ مینار پاکستان آمد کے لیے لاہور قصور روڈ اور جی ٹی روڈ براستہ جمبر دو روٹس مجوزہ پلان میں شامل تھے۔ تاہم مقامی انتظامیہ اور مرکز کی ہدایت کے بعد براستہ جمبر جی ٹی روڈ لاہور کا انتخاب کیا گیا۔

قافلہ میں نوجوانوں کے ساتھ بزرگوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ جن میں بہت جوش و خروش پایا جا رہا تھا۔ خصوصا نوجوانوں نے تحریکی جھنڈوں اور قومی پرچموں کے علاوہ بینرز، فلیکس بسوں پر آویزاں کر رکھے تھے۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے 23 دسمبر کے حوالے شرٹس اور گرین کیپس بھی پہن رکھی تھی۔

جی ٹی روڈ لاہور پر جلسے کے دیگر شرکاء کے قافلوں کے بے پناہ رش ہونے کے باعث منہاج القرآن الہ آباد کا قافلہ 4 گھنٹوں میں لاہور پہنچا۔ عام حالات یہ سفر 2 گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ لاری اڈہ لاہور پہنچ کر تمام بسوں کو جلسہ گاہ کی پارکنگ اسٹینڈ پر کھڑا کر دیا گیا۔ جبکہ منہاج القرآن آلہ آباد کے سینکڑوں کارکنوں نے 2 کلومیٹر پیدل سفر کر کے قومی پرچم لہراتے ہوئے اور نعرے لگاتے ہوئے بھرپور جوش و خروش سے پنڈال پہنچے۔

تاہم پنڈال میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں زائد کارکنان نے مینار پاکستان کے اردگرد سٹرکوں پر لگی بڑی ڈیجیٹل اسکرینوں پر شیخ الاسلام کا خطاب سنا۔ تمام شرکاء نے بھرپور جوش و خروش سے شیخ الاسلام کا خطاب سنا اور 14 جنوری کو اسلام آباد عوامی مارچ میں شرکت کرنے کا بھی بھرپور عزم کیا۔

تبصرہ