وزیر ٹرانسپورٹ آزاد جموں و کشمیر منہاج القرآن میرپور کا مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

14 جنوری کا مارچ ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کا مارچ ہوگا اور ان شاءاﷲ ملک میں رائج استحصالی نظام کا خاتمہ اب مقدر بن چکا ہے، ان باتوں کا اظہار وزیر ٹرانسپورٹ آزاد جموں و کشمیر محمد طاہر کھوکھر نے تحریک منہاج القرآن میرپور کے مرکز کے وزٹ کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور ایم کیو ایم نے حقیقی معنوں میں استحصالی نظام کے خلاف علم بلند کیا ہے۔

محمد عباس جعفری جوائنٹ انچارج MQM نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم نظام سے بیزار تو پہلے بھی تھی مگر اب قوم کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شکل میں قیادت میسر آئی ہے اور الطاف بھائی نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہہ کر حقیقی تبدیلی کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور ان شاءاﷲ پاکستان بھر سے قافلے اسلام آباد عوامی مارچ میں شرکت کریں گے۔

حافظ احسان الحق ناظم تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن عوام کے حقوق کی بحالی کی جنگ لڑ رہی ہے اور یہ اس قوم کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوامی مارچ کی کامیابی کیلئے اپنی توانائیاں خرچ کریں۔

تبصرہ