تحریک منہاج القرآن کا ایک وفد ملک احسان محفوظ کی قیادت میں پادری عارف چوہان اور دیگر کو 14 جنوری کے پروگرام کی دعوت دینے کے لئے یوپی چرچ پہنچا جہاں پادری عارف چوہان، چوہدری اکرام، زاہد مسیح، سہیل مسیح اور خرم مسیح نے ان کا خیر مقدم کیا۔ وفد میں ملک احسان محفوظ، ظہیر مغل، راجہ محمد عمر اور میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر مغل شامل تھے۔
اس موقع پر انہوں نے چرچ میں جاکر نئے سال کا کیک کاٹا اور انہیں نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور 14 جنوری اسلام آباد کے پروگرام کی دعوت دی۔ اس موقع پر عارف پادری چوہان اور چوہدری اکرام نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی دہشتگردی کی خلاف عالمی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بلاشبہ ڈاکٹر طاہرالقادری عالم انسانیت کو امن و آشتی کا پیغام دے رہے ہیں اور وہ انسانیت کا ایک سرمایہ ہیں۔ یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی اور بین المذاہبی ہم آہنگی پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
تبصرہ