- لانگ مارچ ڈکلیریشن کو حقیقی جمہوریت کیلئے تاریخی دستاویز قرار دیا گیا اور اس پر مکمل طور پر عمل درآمد کیلئے کاوشیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
- دہشت گردی کے تسلسل اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مذموم عمل کی سخت مذمت کے ساتھ اسے موجودہ حکومت کی واضح ناکامی قرار دیا گیا اور حکومتی غیر سنجیدگی پر اظہار افسوس کیا گیا۔
- مہنگائی کے عفریت پر قابو پانے میں حکومت ناکام ہے۔ترقیاتی فنڈز اور صوابدیدی فنڈ منجمد کر کے عوام الناس کو یوٹیلٹی بلز اور آٹا،چاول دالوں،گھی،چینی،چائے اور دودھ پر 50 فی صد سبسڈی دی جائے تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
- انتظامی طور پر نئے صوبوں کے حق میں ہیں مگر صوبوں کے قیام کیلئے علاقائی سطح پر ریفرنڈم کرایا جائے۔موجودہ اسمبلیوں میں پہنچے ہوئے لوگوں کے پاس نئے صوبوں کا مینڈیٹ نہیں ہے۔
تبصرہ