اسلام آباد… ڈاکٹر طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ درخواست جمع کرانے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی دوبارہ تشکیل کیلئے آئین کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔
ڈاکٹر قادری نے بتایا کہ پاکستان کے آئین میں آرٹیکل 218 الیکشن کمیشن کو ڈیل کرتا ہے، جو کہتا ہے کہ 5 ارکان پر مشتمل الیکشن کمیشن ہوگا، آرٹیکل 218 میں ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل آرٹیکل 213 کے تحت ہو گی، آرٹیکل 213 کے مطابق الیکشن کمیشن کے پانچوں ممبران کیلئے 3، تین نام بھجوائے جائیں گے اور وہ نام پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش کیے جائیں گے، آرٹیکل 213 کے تحت پارلیمنٹ ان تمام لوگوں کو بلا کر ان کی سماعت کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق اہل افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے گی، یہ کیس چند دن میں نمٹ جائے گا، کمیشن کے ارکان کی دوبارہ تقرری میں 7 دن سے زائد نہیں لگیں گے، آئین نے پابند بنایا ہے کہ تقرری سے پہلے سماعت کی جائے، اگر پارلیمانی کمیٹی آئینی طریقہ کار اختیار کرے گی تو منظور ہو گا، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا، منظور ہوگا۔
تبصرہ