نام نہاد سکروٹنی قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ جمہوریت کی آڑ میں ٹیکس چوروں کو پھرمسلط کیا جا رہا ہے۔ نظام تبدیل کئے بغیر انتخابات کا انعقاد نقصان دہ ثابت ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک ساجد محمود بھٹی نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے مشترکہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن سسٹم میں اسی کرپٹ نظام کو ہوا دی جا رہی ہے جس میں وہی کرپٹ عناصر برسراقتدار آنے کا خواب دیکھ رہے ہیں، اور موجودہ حالات کے مطابق کوئی بھی محب وطن معزز شہری پارلیمنٹ کا رکن نہیں بن سکے گا۔
اس موقع پر عمران علی ایڈووکیٹ ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن کے علاوہ الحاج چودھری محمد اصغر مہر، شیخ سیف اللہ ، اعجاز القادری، قاری شفاقت علی قادری، حاجی محمد الیاس، ملک محمد ارشد، رفعت اشفاق، سید ابرار حسین شاہ، منور حسین قادری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ساجد محمود بھٹی نے کہا کہ 26 اپریل کو کرپٹ نظام کے خلاف ہونے والی احتجاجی ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے کارکنان قائد تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ 11 مئی کو پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں بھر پور شرکت کر کے کرپٹ نظام انتخاب کو مسترد کردیں۔ اجلاس کے اختتام پر کمیٹیوں سے کارگردی رپورٹ بھی وصول کی گئی۔
تبصرہ