پاکستان میں مزدور کے حقوق بحال کیے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ یوم مئی مزدوروں کو ان کے حقوق دلانے کا دن ہے۔ شکاگو کے مزدوروں نے اپنے حقوق کی خاطر قربانیاں دے کر اپنی آواز بلند کی تھی، ان کی تحریک آج بھی جاری ہے۔ یوم مئی پر ڈاکٹرطاہرالقادری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اسلام نے مزدور کو جو حقوق دیئے، وہ دنیا کے کسی معاشی نظریہ میں نہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں آج بھی مزدور کے حقوق مکمل طور پر بحال نہیں کیے گئے، بلکہ مزدور کا استحصال جاری ہے۔ ملک میں سرمایہ داری کے جن نے مزدور کو زندہ نگل لیا ہے۔ اس لیے سرمایہ دارای کے نظام میں مزدور کو شراکت دار بنائے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے۔ مل اونر کو اپنے منافع میں مزدور کو حصہ دار بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص اور مزدور دشمن پالیسیوں کی وجہ سے وطن عزیز کا مزدور فقیر بن کر رہ گیا ہے۔ جو اپنی روزی، روٹی کی بھیک مانگنے پر مجبور ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال پاکستان کو جو نقشہ پیش کیا ہے، اس میں مزدور کو مرکزی مقام حاصل ہے۔ ان شاء اللہ وقت آنے پر پاکستان کی صنعتی اور معاشی ترقی میں مزدور کا راج ہوگا۔

تبصرہ