پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد (PP-65) کے زیراہتمام نظام بدلو سیمینار

تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک صوبائی حلقہ 65 کے زیراہتمام نظام بدلو سیمینار رحمت آباد فیصل آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر حاجی بوٹا گجر صوبائی حلقہ 65 نے کی جبکہ مہمان گرامی تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم، ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک میاں عبدالقادر، میاں کاشف محمود، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری، علامہ عزیزالحسن اعوان، صفدر علی عارفی، ، لیاقت علی گجر، میاں ذوالفقار علی، باجی فرحت دلبرقادری، باجی فاطمہ سجاد، صاحبزادہ، ظہور الحسن، ماسٹر محمد سلیم، شبیر حسین قادری بھی موجود تھے۔ سیمینار میں صوبائی حلقہ سے تمام فورمز کے یونین کونسلز تک کے عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ضلعی قائدین کا والہانہ استقبال کیاگیا۔

تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفاف الیکشن جن اداروں کی ذمہ داری تھی انہوں نے میچ فیکس کیا ہوا ہے۔ اسی لیے وہ استقامت سے تماشا دیکھ رہے ہیں امانت، دیانت کا جنازہ نکال دیاگیاہے۔ اور آئین کی دھجیاں ہر سو بکھری پڑی ہیں ان حالات میں 11 مئی کا الیکشن ملک وقوم کی تقدیر بدلنے نہیں بلکہ برباد کرنے کے لیے ہوگا۔ اس ملک میں اشرافیہ ہی مافیا ہے اس لیے ان کوووٹ دینا جرم ہے۔ عوام الیکشن کو کلیتاً مسترد کردیں۔

ضلعی ناظم انجینئر رفیق نجم، جنرل سیکرٹری PAT میاں عبدالقادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جان لینا چاہیے کہ جعلی ڈگری والے بھی کرپٹ اور انہیں دیانتدار قرار دینے والے بھی کرپٹ ہیں جس معاشرے میں امانت، دیانت، گناہ اور مواخذہ ناممکن ہو جائے وہاں کل نافرمانی کا دروازہ کھلتا ہے۔ موجودہ انتخابی نظام قوم کو صرف نافرمانی کی طرف دھکیل رہا ہے جس کا راستہ بند کرنے کے لیے نظام انتخاب کو مکمل طور پر مسترد کرنا ہوگا۔ آخر میں 23 دسمبر عوامی استقبال، 14 جنوری لانگ مارچ و فیصل آباد کے عوامی جلسے کو کامیاب بنانے پر کارکنان و عہدیداران میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ صوبائی حلقہ 65 کے صدر حاجی بوٹا گجرنے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئِ عمر کے لیے دعا کی۔

رپورٹ: غلام محمد قادری (ضلعی سیکرٹری اطلاعات)

تبصرہ