لاہور: پاکستان عوامی تحریک کینٹ کے زیراہتمام کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ جس میں کینٹ بھر سے نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔
مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کے دھرنوں میں بیٹھنا موجودہ کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف ووٹ ہو گا۔ یہ دن استحصالی نظام انتخاب کو مسترد کرنے کا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد کرپشن کی بکر منڈی لگے گی اس لئے ووٹ ڈالنے کے جرم میں شریک نہیں ہوں گے۔ آئندہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کرپشن سے بنیں گی۔ الیکشن جیتنے والے گھوڑوں کے بڑے ریٹ لگیں گے، نوٹوں کے بیگ تیار کر لیے گئے ہیں۔
تبصرہ