اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ ملک کے اندردرخشاں مستقبل میں ہماری نوجوان نسل کے 65 فیصد نوجوان نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں، اگر ان کی صحیح معنوں میں سیاسی،اخلاقی اور مذہبی سطح پر تربیت کی جائے تو یہ نوجوان ملک کے ہر شعبہ میں ایک فعال کردار ادا کرکے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عابد عزیز نے منہاج القرآن انٹرنیشنل روٹرڈیم (ہالینڈ) کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تصویری نمائش کی ابتداء میں کیا۔ تصویری نمائش میں 20 سال قبل شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے دورہ ہالینڈکے دوران بنائی گئی تصاویر کی نمائش کی گئی جومظہر جاوید شوق نے بنائی تھیں۔انہو ں نے مزید کہا بیرون ملک میں وہ تارکین وطن پاکستانی شہری جو ترقی یافتہ ممالک میں رہ رہے ہیں اور ذہنی سطح پر جمہوری اخلاقی اور ترقی پسند ماحول میں تربیت پاچکے ہیں وہ پاکستان میں ذہنی ترقی لاسکتے ہیں۔
مظہر جاوید شوق کی بنائی گئی تصاویر کو نوجوانوں نے کافی پسند کیا اور جب انہیں معلوم ہوا کہ بیس سال قبل ڈاکٹر طاہر القادری ان کے ملک میں تشریف لائے اوراس وقت ان کے استقبال کا عالم کیا تھا تو ان کے دل میں مشن مصطفوی کے فروغ کے لئے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا۔
رپورٹ: مظہر جاوید شوقی
تبصرہ