اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد این اے 49 کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیدارن اور کارکنان بھی موجود تھے۔ کنونشن سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کا دن انقلاب سے پہلے کرپٹ، پنکچر زدہ اور غیر آئینی الیکشنز کے نتیجے میں بننے والی حکومت اور عوام دشمن نظام کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ 11 مئی کا احتجاج ثابت کر دے گا کہ اب عوام صرف انقلاب چاہتے ہیں جو صرف کرپٹ اور ظالمانہ نظام انتخاب و سیاست کے خاتمہ سے ہی ممکن ہے۔ کنونشن کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ