پاکستان عوامی تحریک کے مظاہروں میں مجموعی طور پر لاکھوں افراد
نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا
افواج پاکستان کی عزت و وقار کے ساتھ پاکستان کا استحکام و تمکنت اور عوام کا تحفظ
اور خوشحالی وابستہ ہے
تحفظ پاکستان کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اس لیے پاک آرمی پر کوئی آنچ
نہیں آنے دی جائے گی
حکومت وقت خاندانی آمریت کو رواج دینے کیلئے ریاستی اداروں کو روندنے کی جس روش پر
چل رہی ہے وہ گھناؤنی سازش ہے
ملک دشمن عناصر نے افواج پاکستان کے خلاف مزید زہر اگلنے کی کوشش کی تو عوام انہیں
معاف نہیں کریں گے
لاہور پریس کلب کے باہر پاکستان عوامی تحریک کے مظاہرے سے خرم نواز گنڈا پور و دیگر
قائدین کا خطاب
ریاست پاکستان کے تحفظ اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں ضلعی سطح پر تمام شہروں میں مظاہرے کئے۔ پریس کلبز کے باہر ہونے والے ان مظاہروں میں ہر جگہ ہزاروں مردو خواتین نے شرکت کی اس طرح پاکستان عوامی تحریک کے مظاہروں میں مجموعی طور پر لاکھوں افراد نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہزاروں خواتین اور مرد حضرات شریک تھے۔ مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ریاست پاکستان کے خلاف سازشیں نامنظور، دفاعی اداروں کو کمزور کرنے کی سازش نامنظور، افواج پاکستان کی کردار کشی نا منظور، پاک فوج قوم آپ کے ساتھ ہے، پاک فوج کی قربانیوں کو سلام وغیرہ کے نعرے درج تھے۔ مظاہرے کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کی جبکہ اس موقع پر لاہور کے امیر ارشاد طاہر، صدر PAT لاہور افضل گجر، غلام فرید اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
خرم نواز گنڈاپور نے مظاہرے کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی عزت و وقار کے ساتھ پاکستان کا استحکام و تمکنت اور عوام کا تحفظ اور خوشحالی وابستہ ہے۔ مضبوط فوج ہی پاکستان کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ تحفظ پاکستان کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اس لیے پاک آرمی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ حکومت وقت خاندانی آمریت کو رواج دینے کیلئے ریاستی اداروں کو روندنے کی جس روش پر چل رہی ہے وہ گھناؤنی سازش ہے۔ سابقہ دور میں فوج کے خلاف روگ آرمی کے اشتہار چھپوانے والوں کی طرف سے فوج کے خلاف زہریلے پراپیگنڈے پر خاموشی ظاہر کرتی ہے کہ وہ آرمی کو اپنا دست نگر بنانا چاہتے ہیں۔ پاک فوج پوری دنیا میں پروفیشنل مہارت میں باوقار اور اعلی ترین مقام رکھتی ہے اس ادارے کے خلاف حکومتی رویہ نہایت قابل مذمت ہے۔ حکومتی وزراء نے فوج کے خلاف زہراگلنے کی جو مہم شروع کیے رکھی وہ حکومتی پالیسی کا حصہ تھی جس نے پوری قوم کو سخت اذیت سے دوچار کیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کال پرپاکستان عوامی تحریک کے ملک گیر مظاہروں میں مجموعی طور پر لاکھوں افراد کی شرکت پوری قوم کی طرف سے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔ ملک دشمن عناصر نے افواج پاکستان کے خلاف مزید زہر اگلنے کی کوشش کی تو عوام انہیں معاف نہیں کریں گے۔
خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ افواج پاکستان کے تشخص کو گدلا کرنے والا محب وطن نہیں ہو سکتا۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اداروں کے استحکام اور ان کے مابین اچھے روابط پر یقین رکھتے ہیں۔ ریاست کے کسی ستون کو کمزور کرنا پا کستان کے وجود کے خلاف اقدام ہے اس لیے حکومت کے کسی ایسے رویے کو ہر گز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ فوجی جوان سرحدوں کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔ حکومت وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے خلاف کوئی سوچ رکھتی ہے تو تائب ہو جائے ورنہ ملک کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔
لاہور کے امیر محمد ارشاد طاہر اور PAT لاہور کے صدر چوہدری افضل گجر نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف تین دن تک جو ہوتا رہا اس پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی رہی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے البتہ اپنا فرض منصبی نبھاتے ہوئے ISI ہیڈ کواٹر کا دورہ کرتے ہوئے وہ سب کچھ کہا جو قوم ان سے توقع کر رہی تھی۔ نواز شریف خاندان کا حکمرانی کا سٹائل عیاں کرتا ہے کہ انہوں نے ماضی سے سبق حاصل نہیں کیا۔ آئین میں پندرھویں ترمیم کا پیوند لگانے میں کامیاب نہ ہوسکنے والوں نے دس ماہ کی حکومت کے بعد ہی پر پُرزے نکالنے شروع کر دئیے ہیں۔ اب تک کی حکومتی کارکردگی یہ ہے کہ ایک ہی خاندان کے افراد ملکی تقدیر کے فیصلے کر رہے ہیں۔ جمہوریت کے لبادے میں ایک خاندان کی بد ترین آمریت جو ملک کے سب سے مستحکم اور منظم ادارے کو زیر نگیں کرنے کیلئے ملک کی سلامتی تک کو داؤ پر لگا رہی ہے۔ تین ملکوں کے مفادات کے رکھوالے پاک فوج کے خلاف خطرناک ترین سازش کر رہے ہیں۔ ملکی اثاثوں کو یاروں کے ہاتھ فروخت کرنے کیلئے 30 جون کی ڈیڈ لائن بھی سامنے آ چکی ہے۔
ناظم غلام فرید نے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اہم ترین ادارے کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ عوام پاکستان با شعور ہیں فوج کے ادارے کی اہمیت اور اسکے وقار کو سمجھتے ہیں اس لیے حکمران ہوش کے ناخن لے کر اپنی روز سے تائب ہو جائیں۔
لاہور اور دیگر شہروں ہونے والے مظاہروں کی تصویری جھلکیاں
کراچی
پشاور
فیصل آباد
گوجرانوالہ
اسلام آباد
راولپنڈی
اوکاڑہ
پنڈدادن خان
گجرات
پاکپتن شریف
وہاڑی
کوہاٹ
لیہ
میرپور
بھکر
حیدرآباد
سیالکوٹ
حافظ آباد
نارووال
شکرگڑھ
چکوال
اٹک
کھپرو (سندھ)
سہون شریف
میرپور خاص (سندھ)
مردان
سعیدآباد (حیدرآباد)
لاہور
تبصرہ