دولتالہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام عزم انقلاب ورکرز کنونشن

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے دولتالہ میں تمام فورمز کے مشترکہ عزم انقلاب ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن 11 مئی کو نام نہاد انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر تاریخی پرامن احتجاج کیلئے انقلابی بنیادوں پر تیاریاں شروع کر دیں۔ پاکستان کا مقدر جلد بدلنے والا ہے تمام کارکنان 11 مئی سے چلنے والی تحریک کے لئے اپنا آرام حرام کر لیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کا پیغام ڈور ٹو ڈور مہم کے ذریعے گھر گھر پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، مہنگائی، دہشت گردی، لاقانونیت، بیروزگاری، بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ نے ملک پاکستان کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے اب سبز انقلاب کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔

اس موقع پر مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ راضیہ نویدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ڈاکٹر طاہر القادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے 11 مئی کو کرپٹ نظام کے خلاف گھروں سے باہر آ کر تاریخ رقم کر دیں گی۔ موجودہ حکمران پٹری سے اتر چکے اب انقلابی ریلے کے سامنے ٹھرنا ناممکن ہو گا۔ اس موقع پر ضلعی امیر تحریک منہا ج القرآن انار خان گوندل، قاری منیر حسین قادری، محمود الحق قریشی، چوہدری محمد اسحاق، چوہدری جاوید اقبال، قاضی احسان غفور، مسز حسن اختر راجہ، ہاجرہ محمود قریشی نے بھی خطاب کیا۔ پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران اور ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ