دھن، دھونس اور دھاندلی کی بنیاد پر منعقد ہونے والی پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین اِنتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی ناجائز حکومت کی پہلی ’سالگرہ‘ مکمل ہونے پر آج پاکستان عوامی تحریک ملک بھر کے ساٹھ اضلاع میں اِحتجاجی ریلیاں اور جلسے منعقد کر رہی ہے۔ اگرچہ پوری حکومتی مشینری تمام آئینی شقوں کو بالاے طاق رکھ کر عوام کو ان کے جمہوری حق سے محروم کرنے کی ناپاک سازش میں مصروف ہے، تاہم حکمرانوں کے مذموم عزائم کو ناکامی کا کفن پہناتے ہوئے عوام کے قافلے جوق در جوق سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور غریب کُش نظام کی تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دسمبر 2012ء اور اسلام آباد لانگ مارچ میں جو اذان دی تھی، آج اسی تسلسل میں اِقامت کہی جارہی ہے۔ ان شاء اﷲ اس کے بعد بہت جلد ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت کھڑی ہوجائے گی جو ملک دشمن حکمرانوں کو گریبانوں سے پکڑ ان کے ایوانوں سے نکال باہر پھینکے گی اور ان سے اپنے حقوق واپس لے گی۔
آج بعد از نماز مغرب ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے خطاب میں انقلاب کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور نئے عوام دوست و غریب پرور نظام کے چیدہ نکات بیان کریں گے کہ انقلابی حکومت میں عوام کی شرکت اقتدار کا فارمولا کیا ہوگا اور انقلاب کے بعد کا پاکستان کیسا ہوگا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عوام اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پرامن انداز میں مکمل نظم و ضبط کے ساتھ اپنا احتجاج کر رہے ہیں۔
- راولپنڈی: مرکزی پروگرام کی تیاریاں مکمل، کیٹی چوک میں سٹیج سج گیا
- لاکھوں لوگ قافلوں کی شکل میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت کیلیے روانہ
- لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے ورکرز اور عوام کی بھر پور تیاریاں
- زندہ دلان لاہور پاکستان عوامی تحریک کی ریلی میں پہنچنے کیلئے پر جوش
- ریلی میں شرکت کیلئے عوام اور ورکرز نے ابھی سے پہنچنا شروع کر دیا
- عوامی تحریک کے انقلابی ترانوں نے ناصر باغ کا ماحول گرما دیا
- وہاڑی: پاکستان عوامی تحریک کے صدر ساتھیوں سمیت گرفتار، سیاسی دہشت گرد قافلوں کو روکنے کی ہر کوشش کر رہے ہیں
- لودھراں، خانیوال اور چکوال میں ٹرانسپورٹ منسوخ، کارکنان کو شدید مشکلات کا سامنا
- فیصل آباد اور ملتان میں پیٹرول پمپ بند کر دیئے گئے، لاری اڈوں پر پولیس کی نفری تعینات
تبصرہ