کرپٹ نظام کے تحت ہونے والے جعلی انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر فرسودہ نظام اور نااہل حکومت کے خلاف پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر کے 60 اضلاع میں احتجاجی ریلیاں منعقد کیں۔ لاہور میں بھی بہت بڑی احتجاجی ریلی منعقد کی گئی جس میں تمام تر حکومتی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ حکومت نے 11 مئی سے دو دن قبل ہی ٹرانسپورٹ، پٹرول پمپ، بسوں کے اڈے بند کروا دیے اور کارکنوں کو ہراساں کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا عمل شروع کردیا تھا۔ لیکن ان تمام حالات کے باوجود غریب اور پسے ہوئے عوام اپنے حقوق کی بحالی اور ملکی خوشحالی کے لیے رکشوں، موٹرسائیکلوں، سائیکلوں حتی کہ پیدل سفر کر کے احتجاجی ریلیوں میں شریک ہوئے۔
پاکستان عوامی تحریک کی اس ریلی میں ویلفیئر سوسائٹی برائے پنشینرز لاہور نے بھی شرکت کی جس میں انہوں نے چالیس ہزار بوڑھے پنشینرز کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شکریہ ادا کیا کہ وہ مظلوموں کے حقوق کے لیے اشرافیہ کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں، ہم اس عوامی انقلاب کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ قائد ویلفیئر سوسائٹی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان عوامی تحریک مظلوم پنشینرز کے ایشو کو ہر سطح پر ہائی لائٹ کریں گے۔ اس موقع پر امیر لاہور امیر لاہور منہاج القرآن ارشاد طاہر اور حافظ غلام فرید بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تبصرہ