کرپشن ترقی میں رکاوٹ ہے: اشتیاق بلوچ، حکومت غریبوں کا خون چوس رہی ہے: رفیق پشتون
ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ اور پشتوں قومی تحریک کے زیراہتمام 11مئی الیکشن دھاندلی، کرپشن حکمرانوں کی اور من مانیوں کے خلاف منان چوک پر احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام جی پی او چوک سے درجنوں کارکنوں نے صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر اشتیاق بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی جو منان چوک پر جلسے کی شکل میں تبدیل ہو گئی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر اشتیاق بلوچ نے کہا کہ فرسودہ اور کرپٹ نظام کی وجہ سے ہمارا ملک ترقی کی بجائے غیر ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوچکا ہے۔ چائنہ اور کوریا سمیت وہ ممالک جو ہم سے بعد میں آزاد ہوئے آج وہ ترقی کی حدوں کو چھو رہے ہیں جبکہ ہمارے حکمران ملک بھیک مانگ کر چلا رہے ہیں۔ غریب کے مسائل برھتے جا رہے ہیں، مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے، چوری، ڈکیتی اور اگوا کی وارداتیں عام ہیں۔
جلسے سے پشتون قومی تحریک کے چیئرمین رفیق پشتون نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام کے خلاف ہم بھی ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ ہیں عوام ان آمروں کے خلاف ملک بھر میں سٹرکوں پر نکل آئے ہیں، عوامی حقوق غضب کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران کرپشن اور دھاندلی کو دوام دے رہے ہیں اور غریبوں کا خون چوس رہی ہے۔
جلسہ سے انور بادینی، علامہ غازی کمال اور مصطفی ودیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خاطر میدان میں نکلیں ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری عوام سے ملک کے مختلف شہروں میں ویڈیو لنک خطاب کے ذریعے موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور دھاندلی کے خلاف باآواز بلند ہونگے۔ ڈیرہ اللہ یار میں پاکستان عوامی تحریک (منہاج القرآن )کی جانب سے مہنگائی، دہشتگردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
تبصرہ