عوام روایتی سیاست دانوں سے تنگ ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری کاانقلابی
منشورنافذ کر نا ہوگا
پاکستان عوامی تحریک کی پرامن انقلابی کی پرامن جدوجہد کا ایک نئے اندازمیں کا آغازکردیا
گیا ہے
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے صدر ریاست علی خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے 10نکاتی انقلابی منشور میں بے گھروں کیلئے مفت گھروں کی فراہمی، بے روزگاروں کیلئے روزگار، عوام کیلئے مفت علاج، تعلیم، عدل و انصاف، ڈویژنز کے لحاظ سے انتظامی بنیادوں پر 35 صوبے بنانا شامل ہے۔ جس سے ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کو حکومت سازی کا موقع ملے گا اور ایسا ہونے سے عدل و انصاف، روزگار، تعلیم، علاج کے بہترین مواقع ہر شخص کو اسکی دہلیز پر میسر ہونگے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا انقلابی منشور عوامی امنگوں کا ترجمان ہے۔ عوامی تحریک کی پر امن انقلابی جدوجہد کاآغازایک نئے اندازکے ساتھ کردیا گیا ہے، عوام روایتی سیاست دانوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ وہ اس انقلابی منشور کی تائید میں ایک کروڑ نمازیوں میں شامل ہو جائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے سیکرٹریٹ عہدیداران کے وفد سے ضلعی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرانصار ملک، خاور حسین، اختر راجہ، بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری کا پیش کردہ نظام نافذ کرنے سے ہی ملک میں خوشحالی اور استحکام آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے 10 نکاتی ایجنڈے کو نافذ کر دیا جائے تو غریب کا مقدر بدل جائے گا، جلد ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت قائم ہو گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے نظام حکومت کاجو خاکہ پیش کیا ہے اسکو نافذ کر نا ہو گا اسی سے عوام کے دکھوں کا مداوا ممکن ہے اور اس کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی پرامن انقلاب کی پرامن جدوجہد کو ایک نئے انداز میں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تبصرہ