کوئٹہ: مرکزی نائب امیر تحریک علامہ محمد صادق قریشی کی صاحبزادہ پیر سید محمد ضیاء الدین القادری الگیلانی سے ملاقات

مرکزی نائب امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ محمد صادق قریشی نے صاحبزادہ حضرت پیر سید محمد ضیاءالدین الگیلانی القادری البغدادی (جگر گوشہ سیدی و مرشدی پیر سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی) دربار غوثیہ کوئٹہ میں ملاقات کی اور 11 مئی کے حوالہ سے مکمل بریفنگ دی، جس پر انہوں نے دلی مسرت کا اظہار کیا اور مبارک باد پیش کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے  کوئٹہ میں تحریک منہاج القرآن کے کام کے حوالہ سے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ اس موقع پر محترم ڈاکٹراشتیاق حسین بلوچ (صوبائی صدر PAT )، محترم جناب محمد امین رانا (صوبائی نائب امیر تحریک منہاج القرآن)، محترم جناب اورنگ زیب (ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن)، محترم ڈاکٹر محمد نثار (ناظم تحریک منہاج القرآن سبی) اور محترم صفدر اقبال (ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن کوئٹہ) موجود تھے۔

تبصرہ