ایک کروڑ نمازی نکلیں گے تو گیدڑ بھاگ جائیں گے، انقلاب چند دنوں میں آئیگا: طاہرالقادری

ڈیلی موشن

لاہور : ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نمازی نکلیں گے تو سب گیدڑ بھاگ جائیں گے، ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت اسی سال ہوگی، حکمرانوں نے تمام وسائل لاہور میں اکھٹے کئے ہیں، انقلاب چند دنوں میں آئے گا۔

سماء کے پروگرام ہم لوگ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ عوام حکمرانوں سے نجات کیلئے ضرور نکلیں گے، لوگ جلد ان کے بت توڑ ڈالیں گے، دیوانے کا خواب کہنے والوں کو جلد پتہ چل جائے گا، انقلاب آیا تو حکمرانوں کو دن میں تارے نظر آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم حکمرانوں کی نیت سے واقف ہے، چھوٹی آبادی پر مشتمل لوکل گورنمنٹ پاکستان میں بننی چاہئے، جمہوریت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا نام ہے، آئین کے آرٹیکل 140 پر حکمران عمل نہیں کرتے، بنیادی ضروریات زندگی دینا حکومت کا کام ہوتا ہے، پورے پنجاب کے وسائل صرف لاہور پر خرچ کئے جاتے ہیں۔

طاہرالقادری کہتے ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 140 پر عمل ہوا تو حکمرانوں کا لوٹ مار کا نظام ختم ہوجائے گا، حکمران اختیارات عوام کو منتقل ہی نہیں کرنا چاہتے۔ سماء

ذرائع: سما نیوز آن لائن

تبصرہ