ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا جولائی میں پاکستان آنے اور عوامی انقلاب کونسل کے قیام کا اعلان

لاہور : ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جولائی میں پاکستان آنے اور عوامی انقلاب کونسل بنانے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ خوشحالی عوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے، دھاندلی اور کرپشن کا نام جمہوریت رکھ دیا گیا ہے۔

لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ آج عوامی انقلاب کونسل کے قیام کا آغاز کرتے ہیں، جولائی میں پاکستان آؤں گا، ملکی اداروں کو سیاسی بھرتیوں سے پاک دیکھنا چاہتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دھاندلی اور کرپشن کا نام جمہوریت رکھ دیا گیا ہے، نچلی سطح کے عوام کو انقلاب کی طرف لانے کی ضرورت ہے، انقلاب کی منزل اب زیادہ دور نہیں، خوشحالی عوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔

ذرائع: سما ٹی وی آن لائن

تبصرہ