شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دس نکاتی انقلابی ایجنڈے کو ہر فرد تک پہنچائیں گے، مصطفوی کارکنان کاعزم
(پتوکی)گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کا ہنگامی اجلاس آفس پاکستان عوامی تحر یک میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے دیاگیا عوامی انقلابی 10 نکاتی ایجنڈا پتوکی کے ہرشہری تک پہنچایا جائے اورعوامی انقلاب کونسلز کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے محمد ندیم مصطفائی جنرل سیکرٹری عوامی تحریک ضلع قصور نے شہر پتوکی کیلئے 5 رکنی کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کیا جس میں ایک کارکن کمیٹی کاسربراہ ہوگا اور باقی چار افراد اس کے ممبرہوں گے۔ یہ کمیٹیاں شہر پتوکی میں ڈور ٹو ڈورعوامی رابطہ مہم پرکام کریں گی اور لوگوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا 10 نکاتی ایجنڈا پیش کریں گی اور پاکستان عوامی تحریک کی ممبر سازی کریں گی۔ ممبرسازی کے بعد ہر 10 افراد پر مشتمل عوامی انقلاب کونسل کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ ہر کمیٹی روزانہ تقریباً 25 گھرانوں تک عوامی تحریک کا پیغام پہنچائے گی۔
اجلاس میں موجود تمام عہدیداران اور مصطفوی کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام ہرفرد تک پہنچائیں گے اورعوام میں پھیلی ہوئی مایوسی اور بے بسی کو ایک نئی اُمید میں بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جنگ اس کرپٹ استحصال زدہ نظام کے خلاف ہے اس کو تبدیل کیے بغیر پاکستان کے عوام خوشحال نہیں ہوسکتے۔
اجلاس میں عوامی تحریک تمام عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی جن میں رانا محمد اشرف ایڈووکیٹ ناظم ویلفیئر، محمدطیب افضل صدر عوامی تحریک تحصیل پتوکی، محمد عامر رضا جنرل سیکرٹری، تنویر حسین ناظم، رانا محمد فیاض طور ایڈووکیٹ نائب صدر عوامی تحریک، ڈاکٹر محمد اکبر صدر یوتھ ونگ، حافظ حسن سردار ناظم دعوت، محمد عبداللہ نوری ناظم تربیت، ڈاکٹر محمد اشرف فریدی میڈیا سیکرٹری، محمد اصغر قادری، محمد اسلم قادری، محمد زبیر، محمد نعیم اور محمد سرفراز شامل تھے۔
تبصرہ