مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کا 100 رکنی وفد مرکزی نائب صدر وحید اختر اور محمد ثاقب کی قیادت میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور آیا جہاں رانا تجمل حسین مرکزی نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قائد انقلاب کی فائنل کال پر ملک بھر کے طلبہ پاکستان کو کاروباری سیاست سے پاک کریں گے اور 67 سالوں سے رائج اس جاگیردارانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھنکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ انقلاب کے ہر اول دستے کی قیادت کر کے پاکستان بچانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ رانا تجمل حسین نے مزید کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کے 5 کروڑ غیر کاشت شدہ زرعی رقبہ کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے قابل کاشت بنائیں گے، اس عمل سے خطہ پوری دنیا کے لیے زرعی ٹائیگر بن کر ابھرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو Agrarian Council کے قیام کیلئے تجویز پیش کی، جسے انہوں نے سراہا۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر لوگ ڈاکٹر طاہر القادری کی مخالفت اور نظام بچانے کی باتیں اس لئے کر رہے ہیں کہ اشرافیہ کو اپنا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے اور خاندانی سیاست ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ یہ تاریک مستقبل انکا مقدر بن چکا ہے اور انقلاب کا سورج اس سر زمین پر طلوع ہو کر رہے گا۔ بعد ازاں ڈاکٹر عبداللہ سعدی نے کہا کہ ہم انقلاب کی کال پر ہر اول دستے کے طور پر قافلہ انقلاب کے ساتھ ہونگے۔ کنونشن میں موجود تمام طلباءنے اپنے عزم اور ولولے کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خصوصی دعا پر کنونشن کا اختتام ہوا۔
تبصرہ