پاکستان عوامی تحریک سپین کی تشکیل

11 جون 2014ء بروز بدھ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت امیر منہاج یورپین کونسل پروفیسر حسن میر قادری نے کی۔اجلاس میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے انقلابی منشور کو سپین میں مقیم پاکستانیوں تک پہنچانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک سپین کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے تنظیم کی مشاورت کے بعد قدیر احمد خان کو پاکستان عوامی تحریک سپین کا صدر اوراحسن جاوید خان کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا۔ پاکستان عوامی تحریک سپین کے دیگر ممبران میں ظل حسن قادری، محمد اقبال چوہدری اور محمد افضال گوندل شامل ہیں۔

اس موقع پر پروفیسر حسن میرقادری نے پاکستان عوامی تحریک سپین کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور پاکستان میں عوام کے حقوق کی بحالی تک سرگرم عمل رہنے کی ہدایت کی۔ پروفیسر حسن میر قادری نے ٹیم ممبران کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا 10 نکاتی ایجنڈا بارسلونا اور سپین کے دیگر علاقوں میں رہنے والے ہر پاکستانی تک پہنچانے کا ہدف بھی دیا۔نو منتخب عہدیداران نے مشن کے فروغ کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بھر پور انداز میں بروئے کار لانے کا عہد کیا۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ

تبصرہ