حافظ آباد: پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ لاہور کے شہدا کی یاد میں تین روزرہ سوگ کیمپ

پاکستان عوامی تحریک حافظ آباد کے زیراہتمام شہدائے انقلاب کے لیے تین روزہ سوگ کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں سول سوسائٹی کے افراد کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے اظہار تعزیت کیا اور حکومت پنجاب کی ریاستی دہشتگردی و غنڈا گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ پاکستان عوامی تحریک حافظ آباد کے کارکنان نے یہ عہد کیا کہ ہم اپنے خون کا ایک ایک قطرہ بہا دیں گے مگر اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیدارن و کارکنان نے شرکت کی۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا اس سفاکانہ اور بزدلانہ عمل نے ثابت کر دیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور اس کے کارکن حسینی راستے پر ہیں اور حکومت یزید کے راستے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انقلاب کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ احتجاجی کیمپ میں مسیحی برادری کے لوگوں نے بھی شرکت کی اور اس واقعہ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم قرار دیا ہے۔

تبصرہ