پاکستان عوامی تحریک چکوال کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے تین روزہ شہدائے انقلاب تعزیتی کیمپ لگایا گیا جس میں مختلف سیاسی و سماجی اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سردار غلام عباس گروپ کے چوہدری وسیم ظفر ایڈووکیٹ، ماما خان بہادر، چوہدری ساجد، غلام حر، شیخ جمیل شوکت، محمد سرور کھوسہ اور ملک ابرار حسین بھی موجود تھے۔ معزز مہمانوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں پر جو شب خون مارا گیا ہے وہ موجودہ دور کی یزیدیت کی ایک بربریت ہے، ہم اس موقع پر ہر طرح سے تحریک منہاج القرآن اور اس کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہیں اور 23 جون ان کی پاکستان آمد کے لیے استقبالی جلوس میں شامل ہوں گے۔ اس موقع پر پیر عبدالشکور نقشبندی اور منصب علی ساقی بھی موجود تھے۔
تبصرہ