پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق وزیراطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مورخہ 05 جولائی 2014 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر فرانس کا دورہ کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے عہدیدار بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر ملک شبیر احمد اعوان اور دیگر عہدیداران نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اسلامک سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو جب سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تصویری جھلکیاں اور ویڈیو دکھائی گئی تو ان کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں اور انہوں نے اس ریاستی دہشت گردی اور بربریت پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران آمریت کی گود میں پل کر اسمبلیوں میں تو پہنچ چکے مگر ان کی سوچ ابھی تک آمرانہ اور یزیدی ہے۔
منہاج القرآن کے کارکنوں نے جس صبر اور تحمل کے ساتھ اس سختی کو برداشت کیا اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا وہ قابل ستائش ہے۔منہاج القرآن فرانس کے عہدیداروں نے معزز مہمانوں کو بریفنگ دی اور چائے کے ساتھ تواضع کی۔ معزز مہمان کو شیخ الاسلا م ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کی چند کتب اور قرآن پاک کا ترجمہ عرفان القرآن اور دہشت گردی کے خلاف فتوی بطور تحفہ پیش کیں۔
رپورٹ: راؤ خلیل احمد
تبصرہ