لاہور: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ یوم شہداء پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے کارکنوں کے ساتھ ساتھ اُن سپاہیوں کو بھی یاد رکھا جائے گا، جنہوں نے شمالی وزیرستان آپریشن میں اپنی جانیں قربان کیں۔ بدھ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ دس اگست صرف ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا دن نہیں ہے بلکہ اُس سے زیادہ یہ پاک فوج کے ان شہداء کا دن ہے جو ضرب عضب میں شہید ہوئے۔
Source: http://urdu.dawn.com
تبصرہ