کنٹینر راج، عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر الیاس بروقت طبی امداد نہ ملنے پر چل بسے

لاہور (ویب ڈیسک) عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر محمد الیاس بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث چل بسے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر الیاس مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر موجود تھے کہ ان کو دل کا دورہ پڑا، مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر چاروں اطراف کنٹینرز کی موجودگی کے باعث ان کو بروقت طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل نہ کیا جا سکا جس کے باعث وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں دم توڑ گئے۔ رات گئے ڈاکٹر الیاس کی نماز جنازہ مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ طاہرالقادری نے پڑھائی۔

ذرائع: روزنامہ پاکستان

تبصرہ