لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے منہاج القرآن کو بھجوائے گئے 70 کروڑ روپے کے ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس معطل کر دیا ہے۔
ڈان نیوز ٹی وی کے نمائندے توقیر گھمن کے مطابق نو جولائی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ادارے منہاج القرآن کو ستر کروڑ روپے ٹیکس کی ادائیگی کا ایک نوٹس بھیجا تھا۔
جس کے خلاف ادارہ منہاج القرآن کے وکیل نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ منہاج القران ایک فلاحی ادارہ ہے اورخیراتی ادارے پر ٹیکس عائد نہیں ہوتا، لہذٰا ایف بی آر کا نوٹس کالعدم قرار دیا جائے۔
نمائندے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج عاقر محمود نے دلائل سننے کے بعد ایف بی آر کی جانب سے منہاج القرآن کو بھیجا گیا ستر کروڑ روپے ٹیکس کا نوٹس معطل کردیا ہے۔
عدالت کے مطابق منہاج القرآن ایک فلاحی ادارہ ہے، لہٰذا اس پر کوئی ٹیکس نہیں لگ سکتا۔
توقیر گھمن کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نےایف بی آر کو منہاج القرآن سے ٹیکس کی کسی قسم کی بھی ریکوری سے روک دیا ہے۔
ذرائع: ڈان اردو
تبصرہ