پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انقلاب مارچ میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج رات نوازشریف حکومت نے داخلی اور خارجی دہشت گرد اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل کر دیئے ہیں۔ اور یہ کنٹینرز دہشت گردی کو روکنے کیلئے نہیں بلکہ انقلاب مارچ اور آزادی مارچ پر دہشت گردی کا حملہ کروانے کیلئے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نے افواج پاکستان کو پریشان کرنے کیلئے سیالکوٹ بارڈر پر کہہ کر گولہ باردو کی ہولی کھیلی ہے۔ حکمرانوں کے عزائم خطرناک ہیں، ان کی زندگیاں دہشت گردوں کے ساتھ الائنس اور ان کے تحفظ میں گزری ہیں۔ انہوں نے شرکا کو کہا کہ شدید خطرے سے نجات کیلئے ہر شخص قبلہ رخ ہو کر 7 مرتبہ اذان دے، جو اسلاف کا طریقہ ہے۔
نوازشریف حکومت نے داخلی اور خارجی دہشت گرد اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل کر دیئے ہیں۔ #BigNo2FakeDemocracy
— ڈاکٹر طاہرالقادری (@TahirulQadriUR) August 23, 2014
تبصرہ