آئین زندہ ہوتا تو انقلاب کیلئے لوگوں کو نہ آنا پڑتا، ڈاکٹر طاہرالقادری

اسلام آباد : ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ غیر جمہوری، غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے، پارلیمنٹ میں عوام کو دھوکا دیا جاتا ہے، آئین زندہ ہوتا تو انقلاب کیلئے لوگوں کو نہ آنا پڑتا، ہم برابری کا نظام لانا چاہتے ہیں، سارا ملک سوداگروں کے ہاتھ میں آگیا، ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔

اسلام آباد میں 28 روز سے جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ميں بیٹھے افراد کو زمینی حقائق کا کوئی ادراک نہیں، ارکان پارليمنٹ مردہ آئين کو زندہ کرنا چاہتے ہيں، پارليمنٹ ميں عوام کو دھوکا ديا جاتا ہے، آئين زندہ ہوتا تو انقلاب کيلئے لوگوں کو آنا نہ پڑتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم برابری کا نظام لانا چاہتے ہيں، معاشرے ميں معاشی آزادی نہ ہوتو جمہوريت ممکن نہيں، معيشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، قوم کو معاشی طور پر گروی رکھ ديا گیا، سارا ملک سوداگروں کے ہاتھ میں آگیا۔

طاہرالقادری کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ غیر جمہوری، غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے، پاکستان واحد ملک ہے جس کے کوئی قومی مفاد نہیں، پارلیمنٹ میں بیٹھے 70 فیصد افراد ٹیکس چور ہیں، چند سو خاندانوں کی گرفت کا پنجہ مروڑ کر رکھ دیں گے۔

ذرائع: سماء نیوز

تبصرہ