اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں 3 جوڑے زندگی کے بندھن میں بندھ گئے۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھرنے میں موجود 3 جوڑے زندگی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور ان کا نکاح علامہ حافظ محمد نظیر نے پڑھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان تینوں کو کامیاب کرے اور خوش و خرم رکھے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے تینوں دلہنوں کے ناموں کے ساتھ انقلابیہ کا اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ تینوں باراتیوں کو انقلاب مارچ میں لے کر آئیں اس لئے یہ انقلابیہ ہیں اور ایسی مثال تاریخ میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تین دلہنوں میں سے 2 سگی بہنیں ہیں جو یتیم ہیں جب کہ 2 دلہوں کا تعلق راولپنڈی اور ایک کا تلہ گنگ سے ہے۔
ذرائع: ایکسپریس نیوز
تبصرہ