پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی: ڈاکٹر طاہرالقادری

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ وہ پاکستان منتقل ہو چکے ہیں اور کئی بار اس اعلان کے بعد باہر جانے کا سوچنا اور مخمصہ پیدا کرنے کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے پنجاب میں تمام ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

لاہور: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے کو ملک گیر دھرنوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ 70 دن کے دھرنوں سے قوم میں بیداری پیدا ہوئی۔ طاہرالقادری نے اعلان کیا کہ عوامی تحریک جنرل الیکشن کے ساتھ تمام ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لے گی۔ طاہرالقادری نے دنیا نیوز کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی کے لیے وہ بیرون ملک جائیں گے۔ تاہم یہ افواہیں درست نہیں کہ ملک سے باہر گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ وہ واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان میں ہی رہیں گے ۔ 5 دسمبر کو سرگودھا، 14 کو سیالکوٹ اور 25 دسمبر کو مزار قائد پر جلسہ کریں گے۔ طاہرالقادری نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں جا کر عوامی تحریک کو بڑی جماعت بنائیں گے۔

ذرائع: دنیا نیوز

تبصرہ