پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم اسلام آباد میں جاری انقلابی دھرنے میں شرکت کے بعد گذشتہ دنوں فرانس واپس پہنچ گئے۔ یاد رہے کہ حاجی محمد اسلم نے 50دن دھرنے میں گذارے اور اس عرصہ کے دوران پاکستانی حکومت کی جانب سے کی جانے والی ہر طرح کی بربریت کا سامنا کیا۔
انہوں نے اپنے استقبال کے لئے آنے والے دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان قوم کو جرات، ہمت اور سر اٹھا کر جینے کا ڈھنگ سکھا دیا ہے۔ عوام کو ان ظالم حکمرانوں کے چہروں سے روشناس کروایا ہے، لوگوں کی ذہنی اور فکری سوچیں تبدیل ہو چکی ہیں اور ان میں اپنا حق حاصل کرنے کا شعور پیدا ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا انقلاب کی بڑی فتح بن کر ابھرے گااور قوم جلد اپنے مسیحا کی قیادت میں ان کرپٹ حکرانوں کو ملک کی جیلوں میں ڈال کر ملک وقوم کا پیسہ نکلوائے گی۔ حاجی محمد اسلم کا استقبال کرنے والوں میں ملک شبیر احمد، قاضی محمد ہارون، حاجی گلزار احمد، راؤ خلیل احمد اور دیگر عہدیداران وکارکنان شامل ہیں۔
رپورٹ: راؤ خلیل احمد
تبصرہ