پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا فیصل آباد ڈویژن کا دورہ

پاکستان عوامی تحریک نے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق ڈاکٹر رحیق احمد عباسی پہلے مرحلے میں فیصل آباد ڈویژن کا 8 نومبر سے 16 نومبر تک 8 روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے اس دورہ میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سانحہ ماڈل ٹاؤن، 10 اگست اور انقلاب دھرنے میں شہید و گرفتار ہونیوالے کارکنان کے گھروں میں گے اور ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ رانا محمد ادریس قادری اور میاں عبدالقادر بھی تھے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی اور ممبر سازی مہم کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے لاحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں یو سی اور یونٹ سطح تک نومبر کے آخر تک پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی کو مکمل کرنے کی ہدایت کی اور اس سلسلہ کے لیے  پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی اور مہم سازی کے حوالے سے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر نے فیصل آباد کے دورے میں مختلف جماعتوں کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔ اس اہم دورے میں حکومت، پولیس اور بیوروکریٹس کے مظالم کے خلاف ضلعی اور تحصیلی سطح پر عوامی دادرسی سیل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔

تبصرہ