صدر پاکستان عوامی تحریک کا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تنظیمی دورہ

صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے گزشتہ روز گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تنظیمی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم نو کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خون دور کی بات کارکنوں کے پسینے کا بھی سودا نہیں ہو سکتا۔ دھرنا ختم کر کے انقلاب کی جہدوجہد سے نہیں ہٹے بلکہ اپنا محاذ تبدیل کیا ہے، ہماری منزل صرف اور صرف انقلاب ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کی سوئی ہوئی قوم کو جگانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس موقع پر سینکڑوں کارکنوں کے علاوہ ناظم منہاج القرآن شاہد محمود قادری، صدر منہاج القرآن سہیل شاہ اور ڈسٹرکٹ نگران ویمن لیگ حافظہ سرفراز اور سوشل میڈیا کوآرڈینٹر محترمہ عائشہ اشرف بھی موجود تھیں۔

تبصرہ