ڈاکٹر طاہرالقادری 20 نومبر کو آ رہے ہیں جس میں ہمت ہے گرفتار کر لے۔ رحیق عباسی

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 20 نومبر کو پاکستان آ رہےہیں جس میں ہمت ہے گرفتار کر لے، جے آئی ٹی غی رجانبدار نہیں ہے اسے مسترد کرتےہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحیق عباسی نے کہا کہ جےآئی ٹی غیر جانبدار نہیں ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کو پانچ ماہ ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک اس واقعہ میں ملوث کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی کےخلاف کارروائی ہوئی ہے۔ رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث عوام میں شعور بیدار ہوا ہے، حکمرانوں نے اپنی شوگر ملوں کو بچانے کے لیے چنیوٹ کے لوگوں کو سیلاب میں ڈبو دیا۔ رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پر حملے میں عوامی تحریک ملوث نہیں ہے، یہ پلان پرویز رشید اور ماروی میمن نے بنایا تھا، عوام حکمرانوں کی پالیسیوں اور ناروا سلوک سےتنگ آ چکے ہیں۔

ذرائع: اب تک نیوز

تبصرہ