ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف اریسٹ وارنٹ کی پرزور مذمت
طلبہ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ
اوچھے ہتھکنڈوں سے انقلاب کا راستہ نہیں روکا جاسکتا، جیلیں بھرنے کیلئے تیار ہیں۔
عرفان یوسف
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے ڈاکٹر طاہرالقادری کے وارنٹ گرفتار ی جاری ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان عرفان یوسف نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالتوں کو ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی بربریت نظر کیوں نہیں آتی؟ شہدائے ماڈل ٹاؤن کو کب انصاف ملے گا؟ انصاف کیلئے آواز اٹھانے والوں کے خلاف عدلیہ حکومتی آلہ کار نہ بنے اور انصاف کے تقاضے پورے کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ضلعی عدالت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو اشتہاری قرار دیکر شرمناک عمل کیا ہے اور قومی راہنما کی تضحیک کی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کے محسن ہیں اور ہم اپنے محسن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جیلیں بھرنے کو بھی تیار ہیں، قائد کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے۔ اس موقع پر رضی طاہر، اویس گیلانی، ڈاکٹر عماد رشید، احمد حسن، رضوان بشیر اور دیگر طلبہ راہنما بھی شریک تھے۔
تبصرہ