لندن: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہرالقادری نے حکومت کو چیلنج دیا ہے کہ وہ 20 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے اور حکومت میں ہمت ہے تو انہیں گرفتار کر لیں۔
لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ماڈل ٹاؤن سانحےمیں ملوث پولیس افسران کو سازش کے تحت ملک سے باہر تعینات کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ وہ وزیراعلی پنجاب کے خلاف گواہ نہ بن سکیں۔
عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں نام ہونے پر وزیر اعلی کو استعفی دینا چاہیئے تاہم کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی وہ مستعفی نہیں ہو ئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اس واقعے میں ملوث قاتلوں کو سزا دلوانے کی درخواست بھی کر دی ہے۔
ذرائع: اے آر وائی نیوز
تبصرہ