پاکستان عوامی تحریک کے اسلام آباد انقلابی دھرنے میں شریک ہونے والے فرانس کے عہدیداران، رفقا اور کارکنان کے اعزاز میں فرانس تنظیم نے 28 اکتوبر 2014 کو سولانی ریسٹورنٹ میں گرینڈ ڈنر دیا۔ جس میں محمد نعیم چودھری، حاجی محمد اسلم، محمد ندیم، محمد جاوید، چودھری ظہیر عباس گجر، ابرار چودھری اور سلیمان اسلم شامل تھے۔گرینڈ ڈنر کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، پروگرام کی نقابت کے فرائض راؤ خلیل احمد نے ادا کئے۔ دھرنے سے واپس آنے والے ذمہ داروں نے حاضرین کو دھرنے والوں پر حکومتی ریاستی دہشت گردی، پولیس گردی کے واقعات اور احساسات بیان کئے۔انہوں نے حکومت کی بربریت پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے صبر اور پرامن رہنے کے واقعات بیان کئے اور کہا کہ بے شک یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
حاجی محمد اسلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے نے قوم کو شعور دیا ہے، لوگوں کو اپنے حقوق کا علم ہوا ہے اور یقینا اس سے پاکستان کی سیاست کا رخ بدلے گا۔ پاکستان عوامی تحریک کی قیادت نے اسلام آباد سے دھرنا ختم کر کے اپنی منزل نہیں بدلی بلکہ حکمت عملی بدلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی قیادت اور ان کے فیصلوں پر مکمل اعتماد ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے دھرنے میں شریک ہونے والے جانبازوں کی استقامت کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔
رپورٹ: راؤ خلیل احمد
تبصرہ