ملک میں کمزوروں کی طاقتوروں سے جنگ شروع ہوگئی ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری

بھکر: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں کہ پاکستان میں کمزوروں اور طاقتوروں کی جنگ شروع ہوچکی ہے، ہم غریبوں کی جنگ لڑنے میدان میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دو تہائی اکثریت مل جائے تو شیعہ سنی کو تسبیح کی طرح پرو دونگا۔ بھکر کے علاقے دریا خان سے انقلابی سیاسی تحریک کا آغاز ہوگا ہے جس میں پاکستان عوامی تحریک نے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حکمرانوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پاکستان میں کمزوروں اور طاقتوروں کی جنگ شروع ہوچکی ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہم نے ان حکمرانوں کی للکارا ہے جنہوں نے عوام کو حقوق نہیں دیے۔ دھرنے نے لاکھوں، کروڑوں عوام کو بیدار کیا ہے، یہ جدوجہد غریبوں کی جنگ ہے۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنا حق ایسے نہیں ملے گا اسے چھین لو، اٹھو اور موجودہ نظام کو جلا کر رکھ دو۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کر دیں گے۔ دوتہائی اکثریت دیں تو ملک کا نظام بدل دوں گا۔ جلسے میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے انتیس نومبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے اپنے امیدوار نذیر عباس کے نام کا اعلان کیا اور کہا کہ انہیں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔

ذرائع: آج نیوز آن لائن

تبصرہ