فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کا تنظیمی اجلاس

پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ فیصل آباد کے زیراہتمام صدر پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ ڈاکٹر روبینہ رشید کی زیرصدارت تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک رحیق احمد عباسی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کے منشور، اہداف، مستقبل میں پارٹی کے مقاصد اور امور ذمہ داری پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری محترمہ ثمر سعید، محترمہ اسماء ستار، محترمہ حنا قادر قادری، محترمہ عدیہ حفیظ، محترمہ جویریہ، محترمہ مسرت فاطمہ اور محترمہ ندا زماں بھی شریک تھیں۔ اجلاس کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ