ڈسکہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام عوامی انقلاب کنونشن

پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ کے زیراہتمام جامکے چیمہ اور یوسی بڈھا گورائیہ گاؤں منڈ تحصیل ڈسکہ میں عوامی انقلاب کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت محمد اسلم بسراء صدر منہاج القرآن ڈسکہ نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں اللہ رکھا قادری صدر پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ، ناصر محمود مان ناظم منہاج القرآن ڈسکہ، حاجی سرفراز صدر پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ، معروف سیاسی شخصیات اور مسیحی برادری بھی شریک تھی۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ