ڈاکٹر طاہرالقادری علاج کیلئے امریکہ روانہ، کوئی سمجھوتہ نہیں‌ کیا، سربراہ عوامی تحریک

لاہور: طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کی جنگ جلد صحت یابی کے بعد دوبارہ شروع کرینگے، امریکا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ حکومت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا پر کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری امریکا علاج کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بیماری اور صحت اللہ کے ہاتھ میں ہے، صحت یابی کے بعد عوام میں واپس آئیں گے، طاہرالقادری نے کہا کہ غریبوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ تحریک کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے، حکومت سے کوئی ڈیل نہیں کی۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے حکومت کی بنائی ہوئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کر دیا ہے۔ طاہرالقادری نے عوامی تحریک کے کارکنوں سے کہا کہ وہ افواہوں پر کان مت دھریں اور عوام کیلئے شروع کی گئی تحریک جاری رکھنے کیلئے تیار رہیں۔

ذرائع: دنیا نیوز

تبصرہ