پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی منعقد ہوئی جس کی قیادت مرکزی کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک ساجد محمود بھٹی، امیر تحریک گوجرانوالہ عمران علی ایڈووکیٹ، صدر پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ حاجی فاروق احمد، صدر پاکستان عوامی تحریک ویمن لیگ گوجرانوالہ حریرہ باور نے کی۔ ریلی کا آغاز گوندلانوالہ اڈا سے ہوا اور جی ٹی روڈ پر چلتے ہوئے اپنے مقام سیالکوٹی گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر پاک فوج زندہ آباد اور دہشت گردی مردہ آباد کے نعرے آویزاں تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہیوسٹن امریکہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی خطاب کیا۔ ریلی کے اختتام پر صدر منہاج القرآن علماء کونسل گوجرانوالہ سید علی عابد مشہدی نے شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔
تبصرہ